ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مایاوتی کا یوگی حکومت پر طنز، سنت کے راج میں سنت ہی محفوظ نہیں

مایاوتی کا یوگی حکومت پر طنز، سنت کے راج میں سنت ہی محفوظ نہیں

Mon, 12 Oct 2020 22:06:49    S.O. News Service

لکھنؤ،12؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے گونڈہ میں ایک مندر کے پجاری پر جان لیوا حملے کی آج سخت الفاظ میں مذمت کی اور اترپردیش کی یوگی حکومت پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے پجاری پر ہوئے حملے کے سلسلے میں ریاست کے نظم ونسق پر سوال اٹھائے اور کہا کہ سنت کے راج میں اب سنت بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ سے سادھو سنتوں کی سیکورٹی چست و درست کرنے کا مطالبہ کیا۔

بی ایس پی سپریمو نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'راجستھان کی طرح یوپی کے گونڈہ میں مندر کے پجاری پر زمین مافیاوں کے ذریعہ زمین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے کیا گیا جان لیوا حملہ کافی شرمناک ہے اس سے صاف ہے کہ سنت کی سرکاری میں اب سنت ہی محفوظ نہیں ہیں۔ اس سے خراب نظم ونسق کی حالت اور کیا ہوسکتی ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے کہا کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں سبھی پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے اور اس واقعہ سے وابستہ سبھی زمین مافیاں کی زمین ضبط کرلی جائے۔


Share: